روزانہ ایک سیب کھانے کی عادت صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟ ماہرین نے اہم فوائد بتا دیے
Web Desk
8 August 2026
“روزانہ ایک سیب کھائیں اور ڈاکٹر کو دور رکھیں” یہ مشہور زمانہ کہاوت اب محض ایک روایتی مقولہ نہیں رہی بلکہ جدید طبی سائنس اور ماہرینِ غذائیت نے بھی اس کی افادیت پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے۔ جدید تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ روزمرہ خوراک میں سیب کی باقاعدہ شمولیت انسانی جسم کو متعدد مہلک بیماریوں سے بچانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق ایک درمیانے سائز کے سیب میں صرف 60 کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ اس کا 85 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ پھل فائبر، وٹامنز اور طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس کا انمول ذریعہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیب کو جوس یا دیگر مصنوعات کے بجائے اس کی اصل و قدرتی شکل میں کھانا زیادہ فائدہ مند ہے، کیونکہ عمل کاری (Processing) کے دوران اس کے اہم غذائی اجزا ضائع ہو جاتے ہیں۔
طبی تحقیق کے مطابق روزانہ سیب کھانے والے افراد میں 15 سال کی مدت کے دوران عام اموات کے خطرے میں 35 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔ تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ بہترین نتائج کے لیے سیب کے ساتھ ساتھ متوازن غذا، ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی اختیار کرنا بھی لازمی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026