LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حرمین شریفین کی حرمت، سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: دفتر خارجہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی حوثیوں کا سعودی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، اتحادی افواج کے کمیونیکیشن ٹاورز پر حملے ہونہار اور مستحق طلبہ کو میرٹ پر معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم ایران کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، جنگ کے خاتمہ کے قریب ہیں: ٹرمپ مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں: خواجہ آصف سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال امریکی فیڈرل ریزرو نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا

سائنس دانوں کا کووڈ کی بوسٹر ویکسین سے متعلق اہم انکشاف!

Web Desk

2 July 2026

یونیورسٹی آف کیمبرج کے محققین کی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کووڈ-19 کی بوسٹر ویکسین نہ صرف کورونا وائرس (SARS-CoV-2) سے تحفظ فراہم کرتی ہے بلکہ مستقبل میں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے ممکنہ نئے کورونا وائرسز کے خلاف بھی مدافعت پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق، ویکسین سے بننے والی اینٹی باڈیز صرف موجودہ وائرس کی مختلف اقسام تک محدود نہیں بلکہ بعض ایسے حیوانی کورونا وائرسز کو بھی پہچاننے کی صلاحیت رکھتی ہیں جو مستقبل میں کسی نئی وبا کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔ تحقیق کی شریک مصنفہ گریس ویسٹ نے اسے ایک حیران کن اور مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں اب تک کووڈ ویکسین کی 13 ارب سے زائد خوراکیں لگائی جا چکی ہیں، جنہوں نے اسپتال میں داخلوں اور اموات کی شرح کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔