کھانا بنانا بوڑھے افراد کو خطرناک دماغی بیماری سے بچا سکتا ہے: تحقیق
Web Desk
26 March 2026
ٹوکیو: جاپان میں محققین کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ معمر افراد جو گھر پر خود کھانا تیار کرتے ہیں، ان میں ڈیمنشیا (یادداشت کھو جانے کی بیماری) کے خطرات نمایاں طور پر کم ہو جاتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق، بڑھاپے میں اکثر لوگ ذہنی مسائل یا سستی کی وجہ سے فروزن غذاؤں اور مائیکرو ویو میلز پر انحصار کرنے لگتے ہیں، جو ان کی ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ کھانا پکانا محض ایک جسمانی کام نہیں بلکہ ایک پیچیدہ دماغی سرگرمی ہے جس میں منصوبہ بندی، یادداشت اور حواسِ خمسہ کا بیک وقت استعمال ہوتا ہے۔ مطالعے کے نتائج بتاتے ہیں کہ باقاعدگی سے کھانا پکانے والے بوڑھے افراد میں ڈیمنشیا کے خطرات 30 فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔
تحقیق کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ وہ افراد جو کھانا پکانے میں مہارت نہیں رکھتے یا ‘نو آموز’ ہیں، اگر وہ اس سرگرمی کو شروع کریں تو ان میں بیماری کے خطرات 70 فیصد تک کم ہو سکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نئی چیزیں سیکھنے اور ترکیبوں (Recipes) پر توجہ دینے سے دماغ کے خلیات زیادہ متحرک رہتے ہیں، جو ذہنی تنزلی کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026