ملک میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا
Web Desk
22 July 2026
کوئٹہ کے رہائشی 22 سالہ رحمت اللہ میں ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ملک میں کانگو وائرس (Congo Virus) کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے۔ مریض کو شدید بخار، ناک سے خون بہنے، پلیٹ لیٹس اور ہیموگلوبن کی شدید کمی اور جگر کے انزائمز میں خطرناک حد تک اضافے کی علامات کے ساتھ کراچی کے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں لیبارٹری اور پی سی آر (PCR) ٹیسٹ کے بعد ان میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق وائرس کی تصدیق ہوتے ہی مریض کو مزید علاج اور آئسولیشن کے لیے سندھ انفیکشیس ڈیزیز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
غریب گھرانوں کے نوجوانوں میں کھانے کی بیماریاں زیادہ عام ہونے کا انکشاف!
13 September 2026
صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
13 September 2026
بہت گرم چائے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
13 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
12 September 2026
ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
12 September 2026
روزانہ ایک انڈے کا استعمال وزن بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
12 September 2026
بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
11 September 2026
ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 تا 27 ستمبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا اعلان
11 September 2026