عیدالاضحیٰ کی آمد کیساتھ کانگو وائرس کے خطرات بڑھنے کا خدشہ
Web Desk
25 May 2026
عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں کانگو وائرس (Congo Virus) کے پھیلاؤ اور خطرات بڑھنے کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے پیشِ نظر طبی ماہرین نے شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ یہ مہلک وائرس بنیادی طور پر جانوروں کی جلد پر موجود چیچڑ (Ticks) کے کاٹنے یا متاثرہ جانور کے خون اور رطوبتوں کے ساتھ براہِ راست رابطے سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ اس لیے شہری قربانی کے لیے جانور خریدتے، انہیں گھروں میں سنبھالتے اور خاص طور پر عید کے دوران ان پر چیچڑ مار اسپرے کا استعمال لازمی یقینی بنائیں۔
طبی ماہرین نے قربانی کے فرائض کی ادائیگی اور گوشت کی تیاری کے حوالے سے درج ذیل لازمی حفاظتی اقدامات تجویز کیے ہیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے قربانی کرنے اور کھال اتارنے کے عمل کے دوران دستانے (Gloves)، ماسک اور پورے جسم کو ڈھانپنے والا حفاظتی لباس ضرور پہنیں۔جانوروں کے تازہ خون، فضلے اور آلائشوں کو ننگے ہاتھوں سے چھونے سے مکمل پرہیز کریں۔قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشوں اور فضلات کو کھلے عام گلی محلوں میں پھینکنے کے بجائے مٹی میں دبائیں یا مخصوص مقامات پر تلف کریں تاکہ تعفن اور چیچڑ نہ پھیلیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026
خواتین میں مصنوعی پلکوں کا استعمال، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
15 September 2026
وزن کم کرنے والی ادویات کا خودکشی کے خیالات سے تعلق کا انکشاف
15 September 2026
خیبرپختونخوا: چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ، نوشہرہ کے متعدد گاؤں متاثر
15 September 2026
ایڈز کے خاتمے کیلئے علاج کے ساتھ مؤثر آگاہی پر توجہ دینا ہو گی: مصطفیٰ کمال
14 September 2026