لاہور کے سیوریج سے پولیو وائرس کی تصدیق
Web Desk
5 January 2026
لاہور شہر کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس کی دوبارہ موجودگی کی تصدیق کے بعد بیماری کے پھیلاؤ کے خدشات برقرار ہیں، جس سے انسدادِ پولیو مہمات کے باوجود وائرس کی مسلسل گردش کا عندیہ ملتا ہے۔
محکمۂ صحت کے ذرائع کے مطابق سال 2025 کے اختتام پر جمع کیے گئے سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس مثبت پایا گیا، جو اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ شہر میں وائرس کی سرگرمی مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکی۔
پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ آؤٹ فال روڈ اور گلشنِ راوی کے علاقوں سے حاصل کیے گئے سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم ملتان روڈ اور محمود بوٹی سے لیے گئے سیمپلز میں وائرس موجود نہیں پایا گیا۔
ماہرین کے مطابق یہ سیمپلز معمول کی نگرانی (روٹین سرویلنس) کے تحت لاہور کے سیوریج نیٹ ورک سے جمع کیے گئے تھے، تاکہ شہر میں پولیو وائرس کی ممکنہ موجودگی اور پھیلاؤ پر مسلسل نظر رکھی جا سکے۔
صحت کے حکام نے والدین اور سرپرستوں سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پولیو سے بچاؤ کی ویکسینیشن ہر صورت مکمل کروائیں، کیونکہ بروقت حفاظتی ٹیکے ہی اس موذی مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔
متعلقہ عنوانات
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026