LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فورسز کے ساتھ کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہو جائے گی: رانا ثنا اللہ نیوزی لینڈ کی فوج کے سربراہ نامناسب تعلق کا انکشاف ہونے پر مستعفی باغوں کا شہر کنکریٹ کا جنگل بن گیا، لاہور کا گرین ایریا خطرناک حد تک سکڑ گیا سکوٹی پر سفر کرتی لڑکی سے غنڈہ گردی اور تشدد کرنے والا ملزم گرفتار استنبول میں پاکستان سمیت 7 ملکی اجلاس، خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں اسحاق ڈار کی آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن پر زور ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم کرنے کا دعویٰ، یوکرین میں سٹارلنک کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات، تجارتی، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کراچی: پورٹ قاسم پر ایل پی جی کے 2 بحری جہاز پہنچ گئے، 7 ہزار 600 میٹرک ٹن سے زائد گیس درآمد پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع تائیوان میں سمندری طوفان چمپی کی تباہ کاریاں، ایک شخص ہلاک، 171 زخمی امریکی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام پہلی ’شاہکار فنکار‘ ایلومنائی آرٹسٹ نمائش کا افتتاح، مینا ہارون کے فن پارے پیش ورلڈ بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام کی تعریف، 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کا اجرا اور پائیدار ترقی کے عزم کا اعادہ

منہ کی صفائی کے دوران کی جانے والی وہ عام غلطی جو سانس کی بو کا شکار بناتی ہے

Web Desk

6 December 2025

لگ بھگ ہر ایک ہی اپنے دانتوں پر برش کرتا ہے اور خلال بھی کرتا ہے، تاہم اگر آپ چند منٹ کے لیے اپنی زبان پر برش نہیں کرتے تو بہت بڑی غلطی کرتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق منہ میں 700 سے زائد مختلف اقسام کی بیکٹیریا ہوتے ہیں۔

ان میں سے بیشتر نقصان دہ نہیں ہوتے، مگر جو صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں، اگر وہ زبان پر رہتے ہیں تو ان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ زبان کی صفائی کرنا بہت ضروری ہوتا ہے

زبان بولنے کے ساتھ ساتھ نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے کیونکہ ہاضمے کا عمل زبان سے ہی شروع ہوتا ہے.اسی طرح ذائقے کی حس کے لیے بھی زبان کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔تو اس کی صفائی کے چند فوائد جان لیں۔

سانس کی بو سے بچنا ممکن

جب آپ زبان صاف نہیں کرتے تو کھانے کے ذرات، مردہ خلیات اور بیکٹیریا وقت کے ساتھ وہاں جمع ہونے لگتے ہیں۔

اس کے نتیجے میں سانس کی بو کا سامنا ہوتا ہے۔

زبان کی صفائی کو معمول بنانے سے سانس کی بو جیسے مسئلے کو خود سے دور رکھنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔البتہ زبان کی صفائی کے باوجود یہ مسئلہ برقرار رہتا ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ یہ کسی اور مرض کی نشانی بھی ہوسکتی ہے۔

زبان صاف نظر آتی ہے

جب زبان میں ذرات جمع ہو جاتے ہیں تو وہ سفید رنگ کی نظر آنے لگتی ہے اور بدنما نظر آتی ہے۔زبان کی روزانہ صفائی سے اس بدنما کوٹنگ کو ہٹانے میں مدد ملتی ہے اور دوبارہ اس مسئلے کا سامنا بھی نہیں ہوتا۔

بیکٹیریا کا خاتمہ

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ زبان کی صفائی سے منہ میں خطرناک بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ذائقے کی حس بہتر ہوتی ہے

تحقیقی رپورٹس کے مطابق روزانہ زبان کی صفائی کرنے سے ذائقے کی حس بہتر ہوتی ہے۔اگر زبان صاف نہ ہو تو اس کے لیے مختلف ذائقوں کے درمیان فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے

زبان سے بیکٹیریا کا خاتمہ کیویٹیز، مسوڑوں کے امراض اور منہ کو متاثر کرنے والے دیگر امراض کی روک تھام میں مدد فراہم کرتا ہے۔مسوڑوں کے امراض سے دل کی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔