لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
Web Desk
24 March 2026
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق “چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام” کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد صوبے میں دل کے آپریشن کے منتظر ہزاروں مریضوں کو فوری اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ پروگرام کے تحت پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) میں پہلے مریض کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری مکمل کر لی گئی ہے، جو اس منصوبے کی عملی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت پنجاب میں 8 ہزار سے زائد مریض دل کے آپریشن کی ویٹنگ لسٹ میں شامل ہیں۔ حکومت نے اگلے 6 سے 7 ماہ کے اندر اس فہرست کو ختم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں اضافی اوقات (ایوننگ شفٹ) میں سرجریز شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ نجی ہسپتالوں کو بھی اس پینل میں شامل کیا گیا ہے تاکہ بوجھ کو کم کیا جا سکے۔
وزیر صحت کے مطابق، ہر مریض کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک کے مفت علاج اور سرجری کی سہولت ملے گی۔ حکومت نے اس منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 3 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کیے ہیں، جبکہ پیچیدہ کیسز کے لیے ایک خصوصی ریزرو فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔ نجی ہسپتالوں میں مریضوں کو بھیجنے کا فیصلہ ایک ماہر ملٹی ڈسپلنری ٹیم کی منظوری سے مشروط ہوگا، تاکہ شفافیت برقرار رہے۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026