صحت مند پنجاب کے لیے ٹی بی کے خلاف جنگ جیتنا ناگزیر ہے، مریم نواز
Web Desk
24 March 2026
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یومِ تپِ دق کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صوبے میں ٹی بی کے مرض کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت نے پختہ عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے اس موذی مرض کے خلاف جنگ جیتنا ناگزیر ہے، اور اس مقصد کے لیے بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مریم نواز نے عوامی آگاہی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ٹی بی اب ایک قابلِ علاج مرض ہے اور مناسب دیکھ بھال سے قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت کے انقلابی پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور امراضِ قلب کے مریضوں کے لیے گھر کی دہلیز پر مفت ادویات پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، تاکہ مریضوں کو ہسپتالوں کے چکر نہ کاٹنے پڑیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں ٹی بی کے تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ پنجاب کو جلد از جلد ٹی بی سے پاک کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
موسیقی ذہنی دباؤ سے بحالی میں مددگار قرار، تحقیق
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
پاکستان میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کروانے کی منظوری دے دی گئی
18 September 2026
ایم ڈی کیٹ 2026: امتحانی پرچے سخت سکیورٹی میں 14 شہروں کیلئے روانہ
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026