ٹراما سینٹر اسپنی روڈ کا نام شہید بی بی سے منسوب کر دیا: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان
Web Desk
15 May 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ ٹراما سینٹر اسپنی روڈ کا نام شہید بی بی کے نام سے منسوب کر دیا۔بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 11 منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ ہر ماہ بلوچستان کا دورہ کیا کریں گا۔اُنہوں نے کہا کہ آج کا دن بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدلنے کا دن ہے، ٹراما سینٹر اسپنی روڈ کا نام شہید بی بی کے نام سے منسوب کر دیا گیا، حکومت سنبھالتے ہی محکمہ صحت، تعلیم اور سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام شروع کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے 8 ہزار گھر تعمیر اور بلوچستان کے 99 فیصد سکولوں کا فعال کیا جا چکا ہے، بلوچستان میں پیپلز پنک بس سروس شروع کی جا چکی ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے تمام بڑے شہروں میں پیپلز پنک بس سروس شروع کی جائے گی، صوبےکے حالات دیگر شہروں سے مختلف ہیں، یہاں کی اسمبلی میں اپوزیشن نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی ایئر ایمبولینس میں نوزائیدہ بچوں کی ہنگامی منتقلی کے لیے خصوصی انکیوبیٹر بھی لگائے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026