LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی نجکاری اہداف مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت: PIA کی فنانشل کلوزنگ مکمل آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہونے کا دعویٰ,شرجیل میمن بانی پی ٹی آئی سے کل جیل میں وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال پاک ایران تجارتی تعاون میں اہم پیشرفت، اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا پٹرول پمپس پر کارڈ ادائیگی، سٹیٹ بینک نے بڑی رعایت دے دی شکست خوردہ جماعتیں نتائج تسلیم کرنے کے بجائے انتشار کی سیاست کر رہی ہیں:عظمیٰ بخاری گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان سرکاری حج اسکیم 2027 کی درخواستوں کی وصولی رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، 5 اگست تک بارش کی پیشگوئی ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے: دریائے سندھ میں 245,000 کیوسِک تک بہاؤ کا امکان، نان و نفقے کا تعین والد کی مالی استطاعت کے مطابق ہوگا: سپریم کورٹ

جنوبی پنجاب کے بچوں کے لیے بڑی خوشخبری: چلڈرن ہسپتال ملتان اور ‘جائیکا’ کے درمیان 6 ارب روپے کے منصوبے پر دستخط

Web Desk

8 April 2026

ملتان میں بچوں کی صحت کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں چلڈرن ہسپتال ملتان اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے درمیان “جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کی بہتری” کے منصوبے پر باضابطہ دستخط کر دیے گئے ہیں۔ ڈین پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی کے زیرِ نگرانی منعقدہ اس تقریب میں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق، ایم ایس ڈاکٹر کامران اور جائیکا کی جاپانی کنسلٹنٹ ٹیم بھی موجود تھی۔ اس منصوبے کی کامیابی کا سہرا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی دلچسپی اور تعاون کے سر باندھا گیا ہے۔6 ارب روپے سے زائد مالیت کا یہ منصوبہ تقریباً تین سال میں مکمل ہوگا، جس کے تحت ہسپتال میں ایک جدید چار منزلہ ٹاور تعمیر کیا جائے گا۔ ڈین ڈاکٹر کاشف چشتی کے مطابق، اس ٹاور کو ایک پل کے ذریعے موجودہ عمارت سے جوڑا جائے گا، جس میں انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) کو اپ گریڈ کر کے 65 بستروں تک وسعت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ٹاور میں سی ٹی اسکین، الٹراساؤنڈ اور جدید ترین لیبارٹری سمیت تمام ڈائگناسٹک سہولیات میسر ہوں گی۔ یہ منصوبہ نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ سندھ، خیبر پختونخوا اور دیگر دور دراز علاقوں سے آنے والے بچوں کے لیے علاج کی ایک بڑی نعمت ثابت ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر معاہدے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا اور تعمیراتی کام کے لیے باقاعدہ سروے اور ڈیزائننگ کے مراحل کا آغاز کر دیا گیا۔