LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا

امریکا: پولیو جیسی بیماری کا سبب بننے والا وائرس بچوں میں پھیلنے لگا

Web Desk

7 October 2026

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سانس کا ایک خطرناک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جو نایاب صورتوں میں بچوں میں پولیو جیسی ایک معذور کن بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔ گندے پانی کے نمونوں کی نگرانی کرنے والے ادارے ‘وایسٹ واٹر اسکین’ کے اعداد و شمار کے مطابق، انٹرو وائرس ڈی 68 (EV-D68) کی مقدار بے ایریا کے مختلف علاقوں بشمول پالو آلٹو، ناپا، جنوب مشرقی سان فرانسسکو اور سان رافیل میں مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق عام طور پر موسمِ گرما کے اختتام اور خزاں کے آغاز میں پھیلنے والے اس وائرس کی علامات نزلہ، زکام، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری جیسی ہوتی ہیں، تاہم شیر خوار اور کم عمر بچوں میں یہ پیچیدہ ہو کر نمونیا کا روپ بھی دھار سکتا ہے۔ انتہائی نایاب صورتوں میں یہ وائرس ‘ایکیوٹ فلیکسڈ مائیلائٹس’ (AFM) نامی خطرناک اعصابی بیماری کا سبب بنتا ہے جو بچوں کے پٹھے کمزور یا معذور کر سکتی ہے۔ طبی ماہرین نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ بچوں میں سانس کی شدید دشواری یا غیر معمولی اعصابی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔