جان بچانے والی 52 ادویات کی قیمتوں کی منظوری دیدی گئی
Web Desk
25 July 2026
وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے کینسر، ذیابیطس، ہیموفیلیا اور پارکنسن کی 52 نئی رجسٹرڈ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں منظور شدہ ادویات میں کینسر کی جدید امیونو تھراپی دوا “کی ٹروڈا” (Keytruda)، نیوو لومیب، ڈاسا تینیب، مر وپینم اور انسولین شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ کی حتمی توثیق کے بعد ڈریپ (DRAP) نوٹیفکیشن جاری کرے گا، جس سے ملک میں معیاری ادویات کی قانونی فروخت ممکن ہو سکے گی اور مریضوں کا اسمگل شدہ و غیر رجسٹرڈ مہنگی ادویات پر انحصار ختم ہو جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال، سیکریٹری صحت اور ڈریپ حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
ایڈز کے خاتمے کیلئے علاج کے ساتھ مؤثر آگاہی پر توجہ دینا ہو گی: مصطفیٰ کمال
14 September 2026
ہیلتھ ایشیا نمائش: شعبہ صحت میں عالمی تعاون اور جدت کا نیا سنگِ میل
14 September 2026
کراچی ایئرپورٹ: فضائی مسافروں کے لیے لازمی نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تاریخ میں 25 ستمبر تک توسیع
14 September 2026
وزیراعظم آفس نے ادویات کی مقامی خریداری کیلئے ٹینڈرز طلب کرلئے
14 September 2026
غریب گھرانوں کے نوجوانوں میں کھانے کی بیماریاں زیادہ عام ہونے کا انکشاف!
13 September 2026
صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
13 September 2026
بہت گرم چائے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
13 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
12 September 2026