سگریٹ نوشی کے صحت پر اثرات سے متعلق عوامی آگاہی، محققین کا اہم انکشاف
Web Desk
15 August 2026
ایک نئی بین الاقوامی تحقیق میں یہ تشویشناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں سگریٹ نوشی کے صحت پر مرتب ہونے والے مضر اثرات کے بارے میں عوامی آگاہی میں محض معمولی بہتری آئی ہے۔ 46 ممالک میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد سگریٹ نوش افراد کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ اگرچہ اکثریت اس بات سے واقف ہے کہ تمباکو نوشی پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بنتی ہے، لیکن دل کی بیماریوں، ہارٹ اٹیک اور فالج کے سنگین خطرات سے متعلق معلوماتی خلا بدستور برقرار ہے۔ مزید برآں، لوگ اس حقیقت سے بھی مکمل طور پر بے خبر نظر آئے کہ غیر فعال سگریٹ نوشی (سیکنڈ ہینڈ اسموک) سے آس پاس موجود افراد میں بھی قلبی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔
معروف طبی جریدے ‘بی ایم جے اوپن’ (BMJ Open) میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق پیکٹوں پر ڈراؤنی تصاویر، انسدادِ تمباکو نوشی کی سخت پالیسیوں اور سالہا سال کی مہمات کے باوجود معلومات میں موجود یہ خلا ختم نہیں ہو سکا۔ تحقیق کی مرکزی مصنفہ اور یونیورسٹی آف واٹرلو سے وابستہ سائنس دان جینیٹ چنگ ہال نے خبردار کیا کہ دنیا بھر میں سالانہ 20 لاکھ سے زائد افراد تمباکو نوشی سے پیدا ہونے والی دل کی بیماریوں کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ ماہرین نے زور دیا ہے کہ سگریٹ نوشی کے دل اور خون کی شریانوں پر منفی اثرات سے متعلق عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے عالمی سطح پر زیادہ مؤثر اور ہدف پر مبنی مہمات چلانے کی شدید ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 100 سے متجاوز
28 October 2026
ورزش سے دل پر مرتب ہونیوالے ایک حیرت انگیز اثر کا انکشاف
27 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ
27 October 2026
کینسر کی واپسی کو 42 فیصد تک کم کرنے والی ویکسین تیار
27 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
27 October 2026
ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ قابلِ قبول نہیں: احد چیمہ
26 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
26 October 2026
سانس لینے کی مخصوص مشقیں ذہنی کیفیت تبدیل کر سکتی ہیں: تحقیق
26 October 2026