LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، برطانیہ میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد فرانس میں طلبا کا پرتشدد احتجاج، درجنوں سکول بند، پولیس سے جھڑپیں، کئی طالبعلم زخمی بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز کے فیصلے پر نظرثانی کا تفصیلی فیصلہ جاری مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان حج 2027 کیلئے واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر 3 پولیس افسران ملازمت سے برطرف خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کیلئے مکمل تیار ہیں: فیصل کریم کنڈی ملکی معاشی مسائل کا حل برآمدات بڑھانے میں ہے: محسن نقوی وزیراعظم کا صومالیہ میں جاں بحق 3 پاکستانیوں کے لواحقین کیلیے امداد کا اعلان آبنائے ہرمز میں کشیدگی، یورو زون میں مہنگائی 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایران میں سڑک کنارے بم دھماکا، پاسداران انقلاب کے 5 اہلکار جاں بحق

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Web Desk

30 December 2025

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے پر آ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 174 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 93 ہزار 914 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں سونا 107 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 371 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔