دودھ سے ہٹ کر کیلشیئم سے بھرپور بہترین غذائیں
Web Desk
17 November 2025
کیلشیئم ہمارے جسم اور صحت کے لیے بہت اہم غذائی جز ہے۔
ہمارا جسم اس منرل کو ہڈیاں اور دانت مضبوط بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے جبکہ دل اور دیگر مسلز کے افعال کے لیے بھی اس کی ضرورت ہوتی ہے۔
مگر متعدد افراد کو کیلشیئم کی کمی کا سامنا ہوتا ہے۔
جب جسم میں کیلشیئم کی کمی ہوتی ہے تو ہڈیوں کی کمزوری سمیت دیگر امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
ویسے تو دودھ سے کیلشیئم کا حصول ممکن ہوتا ہے مگر بیشتر افراد کو دودھ پسند نہیں ہوتا۔
تو ایسی غذاؤں کے بارے میں جانیں جن میں دودھ سے زیادہ کیلشیئم موجود ہوتا ہے، دودھ کی وجہ سے اس فہرست میں دہی اور پنیر کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔
تِل
تِلوں سے صحت کو متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں اور ان میں کیلشیئم کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے۔
ایک کھانے کے چمچ تِلوں میں 87.8 ملی گرام کیلشیئم موجود ہوتا ہے، ضروری نہیں کہ آپ براہ راست تِل کھالیں بلکہ اسے کسی چیز پر لگا کر بھی کھاسکتے ہیں۔
تِلوں سے جسم کو کیلشیئم کے علاوہ پروٹین، منرلز اور اینٹی آکسائیڈنٹس بھی ملتے ہیں، جس سے بھی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔
چیا سیڈز یا تخم شربتی
چیا سیڈز غذائی لحاظ سے صحت کے لیے بہترین ہوتے ہیں کیونکہ یہ فائبر، اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، پروٹین، وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے لیس ہوتے ہیں۔
2 سے 3 کھانے چمچ چیا سیڈز سے جسم کو 179 ملی گرام کیلشیئم ملتا ہے۔
ان بیجوں کے استعمال سے متعدد طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جیسا ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، بلڈ پریشر کی سطح میں کمی آتی ہے اور بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنا ممکن ہو جاتا ہے۔
مچھلی
مچھلی کے گوشت میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے جبکہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز بہت زیادہ موجود ہوتا ہے۔
یہ فیٹی ایسڈز جسمانی ورم میں کمی، خون کی شریانوں کے افعال بہتر بنانے اور امراض قلب کا خطرہ کم کرتا ہے۔
اسی طرح مچھلی میں وٹامن ڈی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے اور ہاں 100 گرام گوشت میں 300 ملی گرام کیلشیئم بھی موجود ہوتا ہے۔
بادام
100 اس سے ہٹ کر بھی یہ گری پروٹین، صحت بخش چکنائی، فائبر، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہے۔
اسے کھانا معمول بنانے سے صحت کو متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں جیسے بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح معمول پر آتی ہے جبکہ کینسر کی مخصوص اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔گرام بادام سے جسم کو 269 ملی گرام کیلشیئم ملتا ہے
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو
10 September 2026
بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری
10 September 2026
شہر قائد میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ
10 September 2026
بہت زیادہ گرم چائے پینے والے افراد خبردار، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
10 September 2026
پنجاب کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ایم آر آئی کا منصوبہ مشروط طور پر منظور
9 September 2026
فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان
9 September 2026
برطانیہ: فلاحی اداروں کیلئے عطیہ جمع کرنیوالے بے گھر پیانسٹ کو بالآخر گھر مل گیا
9 September 2026
ہارٹ سرجری کے بعد مریض حیران کن طور پر جِلد کے کینسر سے صحتیاب
9 September 2026