LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی ستمبر میں یوکرینی فوج کے 48 ہزار اہلکار ہلاک ہوئے: روسی فوجی ماہر سکیورٹی خدشات: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، وطن منتقلی کے انتظامات جاری حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار

جو کا دلیہ نقصان دہ کولیسٹرول کم کرنے میں مؤثر، تحقیق

Web Desk

30 January 2026

اکثر ناشتے میں استعمال ہونے والے جو کے دلیے سے متعلق ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کا استعمال نقصان دہ کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کی سطح میں نمایاں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔

سوئٹزر لینڈ کی بون یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ایل ڈی ایل کولیسٹرول ایک چربیلا مادہ ہے جو شریانوں میں جمع ہو کر انہیں تنگ کر دیتا ہے، جس کے باعث خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور دل کے دورے یا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ محض دو دن تک جو کا دلیہ کھانے سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں 10 فیصد تک کمی آ سکتی ہے اور یہ اثر کم از کم 6 ہفتوں تک برقرار رہتا ہے۔

تحقیق میں میٹابولک سینڈروم کے شکار بالغ افراد کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایک گروپ کو دو دن تک صرف جو کا دلیہ دیا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو معمول کی غذا استعمال کروائی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ 300 گرام دلیہ کھانے والے افراد میں کولیسٹرول کی سطح نمایاں طور پر کم رہی۔