بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع
Web Desk
13 July 2026
بلوچستان کے ہائی رسک علاقوں میں پولیو وائرس کے ماحولیاتی پھیلاؤ کے پیشِ نظر آج سے سات روزہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (EOC) کے مطابق، یہ مہم صوبے کی 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں چلائی جائے گی، جس کے دوران 7 لاکھ 30 ہزار 670 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ کوآرڈینیٹر ای او سی انعام الحق نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس خصوصی مہم کے دائرہ کار میں کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن اور برشور شامل ہیں، جہاں 2 ہزار 700 سے زائد پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین پلائیں گی۔ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ہائی رسک علاقوں کے ماحول میں پولیو وائرس کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں، اس لیے والدین سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور ہر بچے کو لازمی ویکسین دلوائیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی فارما صنعت میں 1 ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری کا امکان
13 July 2026
پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا آبادی والا ملک، 2050 تک آبادی 40 کروڑ تک پہنچنے کا خدشہ
12 July 2026
امریکی ریزیڈنسی پروگرام میں پاکستانی ڈاکٹرز نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
12 July 2026
امریکا: غیرمعمولی جِلد کی بیماری کے پھیلاؤ پر ماہرین پریشان
12 July 2026
سائنس دانوں کا کووڈ کی بوسٹر ویکسین سے متعلق اہم انکشاف!
11 July 2026
زیادہ کافی پینے والوں میں جگر کے امراض کا خطرہ کم، نئی تحقیق کے دلچسپ نتائج سامنے آگئے
11 July 2026
کراچی میں مزید دو بچیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہو گئی
11 July 2026
لمبی عمر کےلیے ہر سال کروڑوں روپے خرچ کرنے والا ارب پتی لاعلاج بیماری میں مبتلا
10 July 2026