LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران معاہدہ جوہری ہتھیاروں کے خلاف مضبوط دیوار ثابت ہوگا: ٹرمپ امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی وائٹ ہاؤس میں یو ایف سی ایونٹ پر مبینہ حملے کی سازش ناکام، 5 مشتبہ افراد گرفتار امریکی محکمۂ جنگ نے انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام دوبارہ پیسیفک کمانڈ رکھ دیا یران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر جناب محمد نواز شریف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر فضائی پابندی 24 جولائی کی صبح تک بڑھا دی۔ پی اے اے نوٹم بغیر چمچوں اور پروٹوکول کے باہر نکلیں تاکہ اندازہ ہو،خواجہ اظہار الحسن کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال پنجاب نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا:مریم اورنگزیب سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی انسدادِ دہشت گردی عدالت: علیمہ خان احتجاج کیس میں محسن نقوی اور عطا تارڑ کو طلب کرنے کی درخواست پر دلائل مکمل، پارٹی میں دھڑے بندی نہیں لیکن کچھ لوگوں کے اختلافات ہیں,علی امین گنڈاپور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس: ایف بی آر کا نیا “فیس لیس آڈٹ سسٹم” اور ٹیکس چوری کے ہولناک انکشافات محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، انسداد دہشتگردی تعاون پر اتفاق پاکستان ریلوے کی 15 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ، 5 کے ٹھیکے دیے جا سکے

بلوچستان حکومت شعبہ صحت میں مزید بہتری، سہولیات کے فروغ کیلئے پرعزم

Web Desk

27 April 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے اہم اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت شعبہ صحت میں مزید بہتری اور عوام کو مفت و معیاری علاج کی فراہمی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔شناختی کارڈ ہی ہیلتھ کارڈ:وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ شہریوں کی آسانی کے لیے ان کے شناختی کارڈ (CNIC) کو ہی ہیلتھ کارڈ کا درجہ دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر کے بڑے نجی اور سرکاری ہسپتالوں کے نیٹ ورک کو شامل کیا گیا ہے تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر آسکیں۔علاج و معالجہ کے کلیدی اعداد و شمار:بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت اب تک ہونے والے علاج کی تفصیلات درج ذیل ہیں:علاج کی قسمکیسز / سیشنز کی تعدادمجموعی مریض3 لاکھ 45 ہزارڈائیلاسز69 ہزار سیشنزکیموتھراپی44 ہزار سیشنزاینجیوپلاسٹی7,784 کیسزبائی پاس سرجریز575 کیسزآرتھوپیڈک سرجریز12,300 کیسزنیورو سرجریز3,412 کیسززچہ و بچہ کی صحت اور دیگر سہولیات:سرفراز بگٹی نے بتایا کہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے 55 ہزار سے زائد کیسز ہینڈل کیے گئے، جن میں 24,688 نارمل ڈیلیوریز اور 20,344 سی سیکشنز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں کے دل کے امراض کے 304 کیسز کا بھی مفت علاج کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ برنز اور پلاسٹک سرجری کے 183 کیسز کی تکمیل اس پروگرام کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صوبائی حکومت کا ہدف ہے کہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم کر کے ہر شہری تک باعزت طریقے سے طبی سہولیات پہنچائی جائیں۔