محکمہ صحت کی کارکردگی قابل اطمینان، تمام ٹاسک مکمل کیے : وزیراعلیٰ بلوچستان
Web Desk
2 September 2026
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی محکمہ صحت کی کارکردگی قابلِ اطمینان ہے اور ادارے کو سونپے گئے تمام تر اہداف کو محنت اور لگن سے مکمل کیا گیا ہے۔
’اسینشل پیکج آف ہیلتھ سروسز بلوچستان‘ (EPHS) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان تمام شراکت داروں کے ساتھ کیے گئے تمام وعدوں اور معاہدو ں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں 164 بنیادی مراکزِ صحت (BHUs) کو مکمل طور پر فعال بنا دیا گیا ہے، جبکہ ماؤں، بچیوں اور بچوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ڈیرہ بگٹی کے ایک دور دراز علاقے کی مثال دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ڈاکٹر باری نے وہاں ہسپتال فعال کیا جہاں حال ہی میں پہلے بچے کی پیدائش پر اس کا نام ’بخت محمد‘ رکھا گیا۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ امن و امان پر ان کے سخت موقف پر تنقید کی جاتی ہے مگر انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں؛ حکومت صوبے کے ہر بچے کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے وقت ضائع کیے بغیر کام کرتی رہے گی اور مثبت تبدیلی کے لیے محکمہ صحت کو ہمیشہ فرنٹ لائن پر رکھا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026