LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا

ہارٹ سرجری کے بعد مریض حیران کن طور پر جِلد کے کینسر سے صحتیاب

Web Desk

9 September 2026

سڈنی: آسٹریلیا میں دل کی سرجری کروانے والے ایک 60 سالہ شخص کے جسم سے آخری سٹیج کا خطرناک ترین جلد کا کینسر (سٹیج 4 میلانوما) مکمل طور پر غائب ہو گیا، جس نے طبی ماہرین کو حیران کر دیا ہے۔

طبی رپورٹ میں ‘مسٹر اے’ کے نام سے ظاہر کیے گئے مریض کا کینسر جگر اور ران کی ہڈی سمیت جسم کے دیگر حصوں تک پھیل چکا تھا اور وہ اس کا باقاعدہ علاج کرا رہا تھا۔ اسی دوران ایک غیر متعلقہ طبی پیچیدگی کی وجہ سے اس کی بائی پاس/دل کی سرجری کی گئی۔ سرجری کے چند ماہ بعد کیے گئے سکینز اور معائنے میں ڈاکٹروں نے دیکھا کہ اس کے جسم میں موجود کینسر کے تمام ٹیومرز مکمل طور پر ختم ہو چکے تھے۔

طبی ماہرین کے مطابق واقعے میں مزید حیرت انگیز موڑ اس وقت آیا جب دو سال بعد مریض کو شہد کی مکھی کے ڈنک سے اچانک جان لیوا الرجی لاحق ہو گئی، جبکہ ماضی میں متعدد بار کاٹے جانے پر اسے کبھی الرجی نہیں ہوئی تھی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آپریشن اور الرجی کا یہ ردِعمل مریض کے مدافعتی نظام (Immune System) میں آنے والی کسی غیر معمولی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے جس نے کینسر کے سیلز کو خود بخود تباہ کر دیا، تاہم اس مظہر کو مکمل سمجھنے کے لیے مزید تحقیق جاری ہے۔