آسٹریلیا میں چمگادڑوں کے حملوں میں اضافہ، جان لیوا وائرس کا خدشہ
Web Desk
14 October 2026
آسٹریلوی حکام نے شہریوں کو چمگادڑوں کو چھونے سے سختی سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان کے کاٹنے اور پنجے مارنے کے واقعات میں اچانک اضافہ ہوا ہے، جس سے ‘آسٹریلین بیٹ لِسا وائرس’ (Australian Bat Lyssavirus) پھیلنے کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز کے محکمہ صحت کے مطابق ستمبر کے آخر سے اکتوبر کے اوائل تک ریاست کے شمالی علاقوں میں چمگادڑوں کے حملوں کے 43 واقعات رپورٹ ہوئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں چار گنا سے بھی زیادہ ہیں۔ ماہرینِ صحت کے مطابق یہ وائرس ‘ریبیز’ بیماری سے مشابہت رکھتا ہے اور علامات ظاہر ہونے کے بعد تقریباً ہمیشہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے جس کا کوئی مؤثر علاج موجود نہیں۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی چمگادڑ کو وائرس کا حامل سمجھا جائے اور کاٹنے یا زخمی ہونے کی صورت میں فوری طور پر زخم کو صابن و پانی سے دھو کر ایمرجنسی ویکسینیشن کروائی جائے۔
متعلقہ عنوانات
نہار منہ انجیر کھانے کے ممکنہ فوائد، وزن اور ہاضمے کے لیے کیسے مددگار ہے؟
14 October 2026
صرف 25 منٹ بیٹھنا بھی دل کے لیے خطرناک؟ تحقیق نے خبردار کردیا
14 October 2026
ساہیوال میں 100 بیڈ کے جدید کینسر ہسپتال کی تعمیر کا فیصلہ
13 October 2026
پمز ہسپتال میں بریسٹ کینسر آگاہی تقریب: پاکستان کی نوجوان خواتین میں مرض کا تیزی سے پھیلاؤ تشویشناک ہے، امریکی ناظم الامور
13 October 2026
راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی، صرف 54 مریض رپورٹ
12 October 2026
جگر کے عام ترین مرض کے پھیلاؤ ایک بڑی ممکنہ وجہ دریافت
12 October 2026
سوشل میڈیا اسکرولنگ سے ذہنی و جسمانی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، نئی تحقیق
11 October 2026
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت
10 October 2026