LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

وفاق کی خیبرپختونخوا کو این ایف سی فنڈز کی بروقت منتقلی کی یقین دہانی

Web Desk

20 December 2025

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کو این ایف سی کے تحت بروقت فنڈز کی منتقلی کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو اس کا مکمل حصہ فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے اضافی فنڈز کی فراہمی بھی جاری ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جولائی 2010 سے نومبر 2025 تک خیبرپختونخوا کو این ایف سی شیئر کی مد میں مجموعی طور پر 5 ہزار 867 ارب روپے منتقل کیے جا چکے ہیں۔ اسی طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تحت صوبے کو اب تک 705 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت صوبوں کو این ایف سی کی رقوم ہر پندرہ دن بعد جاری کر رہی ہے، جس کے تحت 17 دسمبر 2025 کو خیبرپختونخوا کو 46.44 ارب روپے جاری کیے گئے۔ وزارت خزانہ کے مطابق این ایف سی کی مد میں خیبرپختونخوا کے کوئی بقایاجات نہیں ہیں۔

براہِ راست منتقلیوں کے تحت خیبرپختونخوا کو 482.78 ارب روپے منتقل کیے گئے ہیں، جبکہ سابقہ فاٹا یا ضم شدہ اضلاع کے اخراجات وفاق اپنی این ایف سی حصے سے برداشت کر رہا ہے۔ 2019 سے اب تک ضم شدہ اضلاع کیلئے 704 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ بے گھر افراد کیلئے صوبے کو 117.166 ارب روپے کی اضافی امداد دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پی ایس ڈی پی کے تحت خیبرپختونخوا میں 115 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت صوبے میں 481 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی جا چکی ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ گیارھویں این ایف سی ایوارڈ کا قیام عمل میں آ چکا ہے، جس کا پہلا اجلاس 4 دسمبر کو منعقد ہوا، جبکہ این ایف سی ذیلی گروپ کا اجلاس 23 دسمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کو این ایف سی ذیلی گروپ کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔