مصنوعی مٹھاس جگر کی مہلک بیماری کا سبب بن سکتی ہے: تحقیق
Web Desk
1 December 2025
تازہ ترین تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ سوربیٹل نامی مصنوعی مٹھاس سے جگر میں خطرناک حد تک چکنائی جمع ہو سکتی ہے جو میٹابولک ڈِس فنکشن-ایسوسی ایٹڈ اسٹیئٹوٹک لیور ڈیزیز (ایم اے ایس ایل ڈی) کا سبب بن سکتی ہے۔
ماضی میں نان-الکوحلک فیٹی لیور ڈیزیز کے نام سے جانی جانے والی یہ کیفیت شراب نوشی سے تعلق نہیں رکھتی جو کہ جگر کے مسائل کا سب سے عام سبب ہے۔جرنل سائنس سگنلنگ مین شائع ہونے والی اس تحقیق میں زیبرا فش کے پیٹ کے مائیکرو بائیوم کا معائنہ کیا گیا اور یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ اگر ان میں دراندازی ہوجائے تو ان کا جسم کیا ردِ عمل دے گا۔پیٹ کے مائیکرو بائیوم ایک قدرتی ایکو سسٹم ہوتا ہے جو اربوں مفید بیکٹیریا اور فنگئی سے بنا ہوتا ہے جو غذا کے تحلیل ہونے، ہضم ہونے اور اجزاء کے جذب ہونے میں مدد ہوتا ہے۔محققین کو معلوم ہوا کہ پیٹ کے ان مائیکرو بائیوم میں کمی جگر کی بیماری میں کردار ادا کرتی ہے، اس کے باوجود کہ مچھلی کو معمول کی غذا کھلائی گئی۔معمول کے مطابق مائیکرو بائیوم میں موجود بیکٹیریا سوربیٹول کو تحلیل کر دیتے ہیں اور نقصان سے بچاتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026
نجی میڈیکل کالجز کو سرکاری اداروں سے زیادہ نشستیں دینے کا تاثر درست نہیں: پی ایم ڈی سی
30 September 2026
ریبیز سے ہر سال 50 ہزار سے زائد اموات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
30 September 2026