سندھ میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، ایک کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
Web Desk
15 December 2025
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں مہم کے دوران ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان دنیا کے ان آخری دو ممالک میں شامل ہیں، جہاں پولیو بدستور وبائی مرض ہے، وائرس کو ختم کرنے کی عالمی کوششوں کے باوجود، حفاظتی مسائل اور غلط معلومات جیسے چیلنجز نے پیش رفت کو سست کر دیا ہے، پاکستان میں برس ملک میں پولیو کے 70 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ تقریباً 69 ہزار 724 تربیت یافتہ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے، انہوں نے ہدایت کی اسکولوں، شاپنگ مالز اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ شدید گرمی کے باوجود فرنٹ لائن ورکرز قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں مصروف عمل ہیں، انہوں نے پولیو ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ہمراہ پانی، او آر ایس اور ضروری سامان رکھیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے 25 ہزار 360 پولیس اہلکار تعینات کیے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے والدین کو پیغام دیا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، پولیو ورکرز کا خیر مقدم کریں اور ان کے ساتھ تعاون کریں۔
متعلقہ عنوانات
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
12 September 2026
ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
12 September 2026
روزانہ ایک انڈے کا استعمال وزن بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
12 September 2026
بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
11 September 2026
ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 تا 27 ستمبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا اعلان
11 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
11 September 2026
وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو
10 September 2026
بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری
10 September 2026