LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

انسدادِ پولیو مہم کا آج آخری روز، 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

Web Desk

27 September 2026

پاکستان کے منتخب اضلاع میں بچوں کو موذی مرض پولیو سے محفوظ بنانے کے لیے جاری انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم آج اپنے ساتویں اور اختتامی روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (EOC) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مہم کے پہلے چھ روز کے دوران ملک بھر میں 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

اس قومی اہمیت کے حامل فریضے کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کے لیے 2 لاکھ 73 ہزار سے زائد وقف پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ صوبائی اور علاقائی سطح پر تفصیلی اعداد و شمار درج ذیل ہیں:

  • پنجاب کے منتخب اضلاع میں اب تک 79 لاکھ 92 ہزار سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی جا چکی ہے۔

  • سندھ کے 30 منتخب اضلاع میں 1 کروڑ 69 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

  • خیبر پختونخوا کے 37 منتخب اضلاع میں 71 لاکھ 74 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے ہیں۔

  • بلوچستان کے 32 منتخب اضلاع میں 22 لاکھ 88 ہزار بچوں کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

  • اسلام آباد میں 4 لاکھ 43 ہزار سے زائد جبکہ گلگت بلتستان کے 2 منتخب اضلاع میں تقریباً 1 لاکھ 40 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

نیشنل ای او سی نے اس بات پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ پولیو ایک ناقابلِ علاج اور معذور کر دینے والا مرض ہے، تاہم بروقت اور بار بار ویکسین کے استعمال سے اس سے مکمل بچاؤ ممکن ہے۔ ادارے نے والدین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو اس مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ ملک کو اس وائرس سے ہمیشہ کے لیے پاک کیا جا سکے۔