LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

پرائمری ہیلتھ سسٹم کا متبادل ٹیلی میڈیسن نظام ہے: مصطفیٰ کمال

Web Desk

6 January 2026

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پرائمری ہیلتھ سسٹم کا مؤثر متبادل ٹیلی میڈیسن نظام ہے اور حکومت صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے گوکینہ گاؤں میں ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی میڈیسن کے ذریعے بنیادی صحت کی سہولیات عام شہریوں تک باآسانی پہنچائی جا سکتی ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے 6 جبکہ کراچی کے 4 مقامات پر ٹیلی میڈیسن سسٹم نصب کیا جا رہا ہے اور وفاقی دارالحکومت کے بنیادی صحت مراکز میں یہ نظام شروع کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ صحت کے مطابق ٹیلی میڈیسن سسٹم شعبۂ صحت میں ایک خاموش انقلاب ہے، جو کم وسائل میں بہتر اور فوری طبی سہولیات کی فراہمی ممکن بنا رہا ہے۔