LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت مطالبات ماننے کو تیار نہیں، 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمان یورپی یونین کا یوکرین کو 3.3 ارب یورو فراہم کرنے کا اعلان کینیڈا اور یورپ کو قریبی اتحاد قائم کرنا چاہئے: وزیراعظم مارک کارنے کا مطالبہ ایرانی حکومت کا تختہ الٹ دیں گے، حزب اللہ کو بھی ختم کیا جائے گا: نیتن یاہو امریکا نے ایرانی رہنماؤں کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دیدی چین کا ایران سے حوثیوں پر اثرو رسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری روس اور چین نے ایران پر پابندیوں کی نگرانی سے متعلق امریکی قرارداد ویٹو کردی شہداء کی قربانیوں کو سلام، قوم کو وطن کے بہادر بیٹوں پر ناز ہے: محسن نقوی بوچا واقعات مغربی منصوبہ بندی سے کی گئی اشتعال انگیزی تھے، ماریہ زخارووا امریکی صدر کی ایک بار پھر ایران کو بڑے پیمانے پر حملے کی دھمکی وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے ایمان مزاری، ہادی چٹھہ کو اسلام آباد پولیس نے دوبارہ تحویل میں لے لیا پاکستانی طالبہ کی شائستہ روسی زبان نے سرگئی لاوروف کو متاثر کردیا

پاکستانی ڈاکٹرز کا کارنامہ؛ قبل از وقت پیدا ہونیوالے جڑواں بچوں کی بینائی بحال

Web Desk

25 February 2026

راولپنڈی کے الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے ماہرینِ چشم نے ایک پیچیدہ طبی کیس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سات ماہ کے جڑواں بچوں، ابراہیم اور اسماعیل کی بینائی کو مستقل طور پر ضائع ہونے سے بچا لیا ہے۔ دونوں بچوں میں آر او پی (Retinopathy of Prematurity) کی تشخیص ہوئی تھی، جو قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں اندھے پن کی ایک بڑی وجہ ہے۔

بچوں کے معالج ڈاکٹر امجد نے اس کامیاب علاج کے بعد والدین کے لیے اہم مشورے جاری کیے ہیں:قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی آنکھوں کا معائنہ پیدائش کے فوراً بعد لازمی ہے۔وہ بچے جن کا وزن پیدائش کے وقت ڈیڑھ کلو گرام سے کم ہو، ان کی بینائی کو سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔نرسری یا انکیوبیٹر میں آکسیجن کی متوازن مقدار فراہم کرنے سے آر او پی کے امکانات کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں ہر سال تقریباً 10 لاکھ بچے وقت سے پہلے پیدا ہوتے ہیں، جنہیں اس خطرے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

بچوں کی والدہ نے بروقت علاج پر ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے معجزہ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ الشفا ٹرسٹ اپنے خصوصی پروگرام کے تحت اب تک 19 ہزار سے زائد بچوں کا آر او پی کے ذریعے کامیاب علاج کر چکا ہے، جس کا مقصد بچوں میں بڑھتے ہوئے اندھے پن کی شرح کو کم کرنا ہے۔