LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا

فضائی آلودگی پروسٹیٹ کینسر کا باعث بن سکتی ہے، ماہرین

Web Desk

19 January 2026

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہے، خاص طور پر وہ مرد جو شہری علاقے یا مرکزی شاہراہوں کے قریب رہائش پذیر ہیں۔

تحقیق کے مطابق، برطانیہ میں ہر سال فضائی آلودگی کی وجہ سے تقریباً 12 ہزار مرد پروسٹیٹ کینسر کے باعث دم توڑتے ہیں۔ تحقیق میں 2 لاکھ 20 ہزار مردوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ آلودگی کے شکار افراد میں کینسر کا خطرہ 6.9 فیصد زیادہ تھا۔

ماہرین نے بتایا کہ فضائی آلودگی میں شامل نائٹریٹ (NO3) سب سے زیادہ خطرناک جزو ہے، جو گاڑیوں کے دھوئیں سے خارج ہوتا ہے اور کینسر کے خلیات کی افزائش کو فروغ دے سکتا ہے۔ تحقیق میں PM2.5 کے دیگر بڑے اجزا کے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا، اور اوسط عمر 58 سال کے مردوں کا 13.7 سال تک ڈیٹا زیر نگرانی رکھا گیا۔

نتائج سے ظاہر ہوا کہ آلودگی اور پروسٹیٹ کینسر کے خطرے میں معمولی اضافہ واضح ہے، اور نائٹریٹ (NO3) سب سے زیادہ اثر ڈالنے والا جزو ہے۔