مصنوعی ذہانت کا استعمال لوگوں کو ’بھیجا فرائی‘ میں مبتلا کر رہا ہے: تحقیق
Web Desk
10 March 2026
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے آلات کا زیادہ استعمال لوگوں میں شدید ذہنی تھکاوٹ پیدا کر رہا ہے جسے عام زبان میں ’’بھیجا فرائی‘‘ یا برین فرائی کہا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی جریدے Harvard Business Review کے محققین نے امریکا میں مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے 1500 ملازمین کا سروے کیا جس میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ کام کی کارکردگی اور پیداوار بڑھانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کس طرح اثر انداز ہو رہا ہے۔
تحقیق کے مطابق اے آئی ٹولز استعمال کرنے والے افراد میں شدید ذہنی تھکاوٹ کے آثار سامنے آئے، جس کے باعث انہیں اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
محققین نے اس کیفیت کو ’’بھیجا فرائی‘‘ یا برین فرائی کا نام دیا ہے۔ سروے میں شامل افراد نے بتایا کہ اس صورتحال کے دوران انہیں سر درد، فیصلہ سازی میں سستی اور ذہنی دھندلاہٹ جیسی علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ مصنوعی ذہانت کے مسلسل استعمال کے باعث ذہنی دباؤ اور تھکن میں اضافہ ہوسکتا ہے، اس لیے ماہرین نے اے آئی ٹولز کے استعمال میں توازن برقرار رکھنے اور وقفہ لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جنرل ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا
19 September 2026
پی ایم ڈی سی نے پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام کا نفاذ موخر کردیا
19 September 2026
نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی، مصطفیٰ کمال
19 September 2026
جنگلات کی آگ کا دھواں دیگر فضائی آلودگی سے زیادہ نقصان دہ ہو سکتا ہے: تحقیق
19 September 2026
موسیقی ذہنی دباؤ سے بحالی میں مددگار قرار، تحقیق
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
پاکستان میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کروانے کی منظوری دے دی گئی
18 September 2026
ایم ڈی کیٹ 2026: امتحانی پرچے سخت سکیورٹی میں 14 شہروں کیلئے روانہ
18 September 2026