LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

وفاقی وزیر احد چیمہ کی ڈریپ کو ادویات کی قیمتوں کا فارمولہ ازسرِنو مرتب کرنے اور ہارڈشپ پالیسی میں تبدیلی کی ہدایت

Web Desk

28 August 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سینیٹر احد خان چیمہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے موجودہ فارمولے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) کو قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار اور ہارڈشپ پالیسی ازسرِنو مرتب کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

سینیٹر احد چیمہ کی زیرِ صدارت انعقاد پذیر اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سیکریٹری صحت محمد محمود، سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عبید اللہ، ڈائریکٹر پرائسنگ اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ادویات کی قیمتوں کے تعین، درآمد کنندگان اور ریٹیلرز کے پرافٹ مارجنز اور ڈریپ پالیسی بورڈ کی یکسر تبدیلی سمیت اہم معاشی و ریگولیٹری امور کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ادویات کے ہارڈشپ رولز میں فوری تبدیلیاں لائی جائیں تاکہ حکومتی ٹیکس رعایت کا حقیقی فائدہ صارفین تک پہنچے۔ انہوں نے بعض کیسز میں 40 فیصد تک موجود ریٹیل اور امپورٹ مارجنز کو معقول بنانے کا طریقہ کار وضع کرنے کا حکم دیا۔ احد چیمہ نے ڈریپ پالیسی بورڈ میں ہیلتھ اکانومسٹ (Health Economist) اور پبلک ہیلتھ ماہرین کو شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اوریجنیٹر برانڈز کے لیے آزادانہ چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت عوام کو سستی ادویات کی فراہمی اور فارماسیوٹیکل سیکٹر کے استحکام کے درمیان منصفانہ توازن قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔