LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

پنجاب میں پیدائش و اموات کے ڈیجیٹل اندراج کیلئے نادرا اور محکمہ بلدیات کے درمیان معاہدہ

Web Desk

26 December 2025

محکمہ صحت و آبادی، حکومتِ پنجاب نے پنجاب بھر کے سرکاری صحت مراکز میں پیدائش اور اموات کی بروقت اور درست اطلاع و اندراج کے لیے ایک تاریخی سہ فریقی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

یہ معاہدہ محکمہ صحت و آبادی، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، محکمہ بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان طے پایا، جس کا مقصد سرکاری صحت مراکز کو ڈیجیٹل طور پر باہم مربوط بنانا اور درست ڈیٹا کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

مفاہمتی یادداشت کی تقریب محکمہ صحت و آبادی کے کمیٹی روم، برڈ ووڈ روڈ لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں اعلیٰ سرکاری حکام، صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر، سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب اور پارلیمانی سیکرٹری صحت عاصمہ ناز عباسی نے شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام پنجاب نے کیا۔

سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد نادرا کے پیدائش اور اموات کے ڈیجیٹل نظام کو سول رجسٹریشن اور دیگر اہم شماریاتی نظام کے ڈیش بورڈز سے مربوط کرنا اور اسے بلدیاتی اداروں کے ساتھ منسلک کرنا ہے۔ الیکٹرانک طبی ریکارڈز کو محفوظ ڈیٹا شیئرنگ نظام کے تحت نادرا کے نظام سے جوڑ دیا گیا ہے، جس سے درست اور بروقت معلومات کی فوری دستیابی ممکن ہو سکے گی۔

صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے تمام شراکت دار محکموں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس معاہدے سے سرکاری صحت مراکز میں پیدائش اور اموات کا بروقت، درست اور حقیقی وقت میں اندراج ممکن ہوگا، جس سے صحت کی منصوبہ بندی، نظم و نسق اور عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

یہ اقدام عالمی بینک کے تعاون سے جاری قومی صحت معاونتی پروگرام کے تحت مقررہ نتائج کے حصول میں معاون ثابت ہوگا اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی معلوماتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ تمام شراکت دار محکموں نے پائلٹ مرحلے کے دوران قریبی تعاون اور بعد میں صوبہ بھر میں نظام کے نفاذ کے عزم کا اعادہ کیا۔

قبل ازیں محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ انفارمیشن خالد شریف نے شرکاء کو حقیقی وقت میں ڈیٹا جمع کرنے کے طریقہ کار اور نادرا کے ساتھ معلومات کے تبادلے پر تفصیلی بریفنگ دی، اور بتایا کہ پنجاب کے سرکاری صحت مراکز میں الیکٹرانک طبی ریکارڈز چوبیس گھنٹے بنیادوں پر درج کیے جا رہے ہیں