ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
Web Desk
17 November 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے وفاقی سول پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے 50 کروڑ ڈالر (500 ملین ڈالر) قرض کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز کر جانے والے سالانہ وفاقی پنشن اخراجات کے دباؤ کو کم کرنا اور نظام کو مالیاتی طور پر پائیدار بنانا ہے۔ اے ڈی بی کے اعلامیے کے مطابق 2016ء سے اب تک پاکستان کے پنشن اخراجات میں تقریباً پانچ گنا اضافہ ہوا ہے، جس کے تدارک کے لیے یہ قرض حکومت کے پنشن اصلاحاتی منصوبے کے پہلے مرحلے میں معاونت فراہم کرے گا تاکہ ترقیاتی منصوبوں اور سماجی شعبوں کے لیے مالی گنجائش پیدا کی جا سکے۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ جولائی 2024ء سے بھرتی ہونے والے وفاقی سرکاری ملازمین کو نئی کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم میں شامل کرنے سے مستقبل کا مالی بوجھ کم ہوگا، جبکہ اصلاحات کے تحت پنشن کی ادائیگیوں میں شفافیت لانے کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جائے گا اور پنشن مستحقین کی مالی آگاہی میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
بلاول 2020 سے کاروبارِ حکومت میں پارٹنر، کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ہیں؟ خواجہ آصف
18 November 2026
عدالت کا بشریٰ بی بی کو جیل میں ہر قسم کی ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا حکم
18 November 2026
چھوٹے صوبے ناگزیز، سندھ میں خون کا قطرہ بھی گرا تو ذمہ دار بلاول ہونگے: مصطفیٰ کمال
18 November 2026
سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ ملک احمد خان
18 November 2026
امیرِ جماعت اسلامی کا جمعے کو شوگر ملز کے باہر دھرنے کا اعلان
18 November 2026
سعودی عرب نے خلیجی ممالک کیلئے ہنگامی صحت منصوبے کی منظوری دیدی
18 November 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی سزا برقرار رہ سکتی ہے: طارق فضل چودھری
18 November 2026
پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری
18 November 2026