کراچی ایکسپو سینٹر میں فارما ایشیا نمائش 2025 کے دوسرے روز کی سرگرمیاں کامیابی سے مکمل
Web Desk
4 December 2025
23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا دوسرا روز کراچی ایکسپو سینٹر میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، جس میں 13 ہزار 500 سے زائد فارما پروفیشنلز نے شرکت کی۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف نے نمائش ہالز کا دورہ کیا اور فارما سیکٹر میں جاری صنعتی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ پاکستان کے مضبوط مستقبل کی ضمانت ہے۔
نمائش کے دوران ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ایک اہم اجلاس بھی منعقد کیا، جس کا مقصد ملک میں ادویات کے ٹریس ایبلٹی نظام کے نفاذ پر بریفنگ دینا اور پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ڈریپ کی ریگولیٹری اپ ڈیٹس فارما انڈسٹری میں شفافیت اور معیاری نظام کو مزید بہتر بنائیں گی۔
ایس آئی ایف سی اور پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا اشتراک ملکی سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور استحکام کے نئے دروازے کھولے گا۔
فارما ایشیا نمائش کو پاکستانی فارما انڈسٹری کی عالمی سطح پر شناخت، ترقی اور خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس ایکسپو سے ادویات کی مقامی پیداوار میں بہتری کے ساتھ سستی اور معیاری دواؤں کی دستیابی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
عالمی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد سے نہ صرف صنعتی ترقی کو تقویت ملے گی بلکہ معاشی استحکام میں بھی اضافہ ہوگا۔ فارما ایشیا کا یہ پلیٹ فارم کاروباری روابط، برآمدات اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا
متعلقہ عنوانات
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
20 August 2026
اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال
20 August 2026
فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان
20 August 2026
شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا
20 August 2026
پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال
20 August 2026
وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
20 August 2026
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور
20 August 2026
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
20 August 2026