LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن لاہور آمد: وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا دو موریا پل پر خطاب، پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے انکار اور حکومت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات ڈیجیٹل معیشت پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز ہے: احسن اقبال سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ: سپیشل کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش، ایم کیو ایم کا احتجاج پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں 17 ستمبر تک شدید بارش کا الرٹ ملک میں فاشزم اور معاشی بحران عروج پر، 27 ستمبر کو عوام کے حقوق اور آئین کی بحالی کے لیے نکلیں گے: راجہ ناصر عباس عدالتیں اور پارلیمنٹ سیاسی معاملات میں مداخلت بند کریں، مسائل کا سیاسی حل نکالا جائے: بیرسٹر گوہر علي خان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مانیٹری پالیسی کا اعلان: شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستان میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں تیزی

Web Desk

17 November 2025

 

ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2025 کے سلسلے میں پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جب کہ ایس آئی ایف سی کے مؤثر اقدامات سے ٹیکسٹائل سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں اکتیسویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش و کانفرنسز 22 سے 24 نومبر 2025 تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوں گی۔
جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل اور گارمنٹ مشینری نمائش ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ انتظام ہوگی۔ اس سال نمائش کا مرکزی موضوع ٹیکنالوجی قدر میں اضافے کا محرک” رکھا گیا ہے۔
نمائش میں دو ہزار سے زائد برانڈز کی شرکت اور ہزاروں تجارتی زائرین کی آمد متوقع ہے۔ ٹیکسٹائل ایشیا 2025 میں پندرہ سے زائد ممالک بشمول چین، ترکی، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا، امریکہ اور فرانس کے وفود شریک ہوں گے۔
نمائش میں پاکستان کی آئی ٹی اور ٹیکنالوجی انڈسٹری کے فروغ کے ساتھ ٹیکسٹائل سیکٹر کو جدید، مسابقتی اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہب میں تبدیل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔اس کے علاوہ 22 نومبر کو ایکو ٹیکسٹائل کانفرنس 2.0 بھی منعقد ہوگی، جس کا موضوع “ذمہ دار ٹیکسٹائل شفٹ” رکھا گیا ہے۔ اس کانفرنس میں عالمی ماہرین اور پالیسی ساز تجدید پذیر توانائی، سرکلر اکانومی اور ڈیجیٹل اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔منتظمین کے مطابق یہ ایونٹ پاکستان میں صنعت کے لیے ایک جامع اور اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا جو صنعتی جدت، عالمی روابط اور کاروباری مواقع کو فروغ دے گا۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک بھر کی صنعتوں میں تیزی سے جاری ڈیجیٹل تبدیلی پاکستان کی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کو مزید مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی بنا رہی ہے