چینی کے وافر ذخائر، قیمتیں کنٹرول میں ہیں: اسحاق ڈار
Web Desk
2 January 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کے ذخائر اور قیمتوں سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں چینی کی وافر دستیابی اور قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں چینی کی سپلائی صورتحال مستحکم اور مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ کسانوں کو گنے کی مناسب اور منصفانہ قیمت بھی دی جائے، کیونکہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں گنے کے کاشتکاروں کو منصفانہ معاوضہ یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ وزیر قومی غذائی تحفظ نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ بھی اجلاس میں شریک تھے۔
متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی، جس میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ حکومت چینی کی قیمتوں اور دستیابی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد
6 October 2026
اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی
6 October 2026
مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی
6 October 2026
وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت
6 October 2026
آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
6 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں استحکام
6 October 2026
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
6 October 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
6 October 2026