عباسی شہید اسپتال کا 2 ماہ سے بند شعبہ اطفال دوبارہ فعال
Web Desk
7 August 2026
کراچی کے معروف عباسی شہید ہسپتال میں طبی عملے کی کمی کے باعث 02 ماہ سے بند رہنے والا شعبۂ اطفال (پیڈز وارڈ) بالآخر دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔
کے ایم سی (KMC) کے سینئر ڈائریکٹر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بابر خان نے شعبۂ اطفال کا تفصیلی دورہ کیا اور بحالی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عملے کی کمی کا مسئلہ نئے ایف سی پی ایس (FCPS) پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کی تعیناتی کے بعد حل کر لیا گیا ہے، جس کی بدولت وارڈ کو مکمل طور پر بحال کر کے بچوں کے علاج معالجے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر بابر خان نے بتایا کہ شعبۂ اطفال میں 02 جنرل وارڈز، پی آئی سی یو (PICU) اور این آئی سی یو (NICU) سمیت جدید طبی سہولیات موجود ہیں۔ پی آئی سی یو میں 07 بیڈز اور 04 مکینیکل وینٹی لیٹرز جبکہ این آئی سی یو میں 20 انکیوبیٹرز اور 02 نیونیٹل وینٹی لیٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرا جنرل پیڈیاٹرک یونٹ بھی 16 اگست تک بحال کر دیا جائے گا، جبکہ شعبے میں غذائی قلت، دمہ اور اعصابی امراض کے خصوصی کلینکس بھی باقاعدہ کام کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026