LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ، مرکزی قیادت نے تاریخ کے تعین کا اختیار حافظ نعیم کو دے دیا نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز

کراچی: بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی 6 روزہ مہم 5 جنوری سے شروع ہوگی

Web Desk

3 January 2026

شہر میں بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے 6 روزہ خصوصی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے دوران 60 لاکھ بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کی ادویات دی جائیں گی۔

محکمہ صحت کے مطابق اس مہم کے تحت 5 سے 14 سال تک کی عمر کے بچوں اور بچیوں کو خوراک دی جائے گی، جبکہ 15 سے 18 سال تک کی عمر کی لڑکیوں کو بھی اس مہم میں شامل کیا گیا ہے۔ مہم سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے علاوہ گھروں تک بھی چلائی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو کور کیا جا سکے۔

اس مہم میں 10 ہزار سے زائد تربیت یافتہ ہیلتھ ورکرز حصہ لیں گے جو اسکولوں اور گھروں میں جا کر بچوں کو دوا فراہم کریں گے۔

پاکستان ڈی وارمنگ انیشیٹیو کے سینئر پروگرام منیجر قدیر بیگ نے بتایا کہ یہ کراچی میں ڈی وارمنگ مہم کی دوسری لانچنگ ہے اور اس کا آغاز آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑا اور منظم پروگرام ہے، جس کے تحت اب تک ملک بھر میں 5 کروڑ بچوں کو کور کیا جا چکا ہے۔

قدیر بیگ کے مطابق اس قومی مہم میں تقریباً ڈھائی لاکھ اساتذہ اور ہیلتھ ورکرز حصہ لیتے ہیں، جبکہ 2 لاکھ 37 ہزار اسکول اس پروگرام کا حصہ بن چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ بچوں کی صحت، نشوونما اور تعلیمی کارکردگی کے لیے نہایت اہم ہے، اسی لیے اس مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جا رہا ہے۔