LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز 7 اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے، سبق سیکھنا ہوگا: سربراہ اسرائیلی فوج دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور پاکستان کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

سٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ! ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

Web Desk

2 January 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت معاشی اشاروں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کے باعث ریکارڈ پر ریکارڈ قائم ہونے لگے ہیں۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

ٹریڈنگ کے دوران 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 78 ہزار 253 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جس کے بعد مارکیٹ میں جوش و خروش کی فضا قائم ہو گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2301 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 355 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

ماہرین کے مطابق مثبت معاشی پالیسیوں، بہتر مالیاتی اشاریوں اور سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہنے کا امکان ہے۔