LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا بڑا آپریشن؛ اورماڑہ کے ساحل سے لاپتہ نجی کارگو طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا نائب وزیراعظم وکی زیر صدارت او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس ملک میں سیکیورٹی اداروں کے کردار کو واضح کیا جائے،: محمود خان اچکزئی چند لوگوں کی انا کی تسکین کے لیے صوبوں کو آگ میں دھکیلا جا رہا ہے، تمام جماعتیں بلوچستان کے معاملے پر اکٹھی بیٹھیں: اسد قیصر دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا: بیرسٹر گوہر علی خان وفاقی وزیر احسن اقبال کی شکاگو میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری و ٹیکنالوجی برادری سے ملاقات؛ پاکستان کی معاشی ترقی اور ‘اڑان پاکستان’ پروگرام میں فعال شراکت کی دعوت سیو بلوچستان آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری: جبری گمشدگیوں، سرحدی بندشوں اور وسائل پر قبضے کی شدید مذمت، طاقت کے بجائے سیاسی مذاکرات کا مطالبہ امریکا کو مدد دینے والے ملک کا ہر فوجی اڈہ نشانے پر ہوگا، ایران کی دھمکی امریکا کا بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 37 افراد پر فردجرم، 24 گرفتار چین نے امریکی کمپنی اینتھروپک کے اے آئی کوڈنگ ٹول کے استعمال کے بارے میں خبردار کردیا بلوچستان میں 4 روز کے دوران 54 دہشت گرد ہلاک، وطنِ عزیز کے دفاع میں 42 جوان شہید: ڈی جی آئی ایس پی آر ’’ایران کینسر ہے‘‘ ٹرمپ کا جنگ بندی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر منصوبے پر وزیراعظم کا جائزہ اجلاس چائلڈ پورنوگرافی، زبردستی شادیوں اور جرگوں کےرپورٹ میں ہولناک انکشافات ایران، امریکا کشیدگی: قطر اور چین کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

ایس آئی ایف سی کی موثر حکمتِ عملی سے پاکستان خوشحال مستقبل کی جانب گامزن

Web Desk

29 December 2025

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر اور تدبیری حکمتِ عملی کے باعث پاکستان اقتصادی استحکام اور خوشحال مستقبل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ملک میں نجی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ معیشت کو مضبوط بنانے اور ترقی کی رفتار تیز کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

توانائی اور ٹیلی کام شعبے میں بڑی پیش رفت کے تحت اینگرو اور اتصالات نے دیودار (جاز) میں 157 ارب روپے جبکہ ٹیلی نار پاکستان میں 108 ارب روپے کے سرمایہ کاری حصص حاصل کیے ہیں۔ صنعتی شعبے میں میپل لیف نے پائیونیئر سیمنٹ میں 76 ارب روپے اور شأت گروپ نے رفحان مائز میں 68.5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

فضائی شعبے میں بھی ایک اہم سنگِ میل عبور کیا گیا، جہاں عارف حبیب کنسورشیم نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 75 فیصد حصص 135 ارب روپے میں حاصل کر لیے، جس سے قومی فضائی سرمایہ کاری کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

معدنی شعبے میں پانچ ممتاز سرمایہ کاروں کی 5 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری نے صنعتی ترقی کے نئے امکانات روشن کیے ہیں۔ اسی طرح گوگل، بی وائے ڈی، ارامکو، سام سنگ اور ایپل جیسے عالمی اداروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی نے عالمی سطح پر ملک کے اعتماد میں اضافے کی عکاسی کی ہے۔

چین کے ساتھ بی ٹو بی معاہدوں کے ذریعے اقتصادی شراکت داری مزید مضبوط ہوئی ہے، جبکہ اندازوں کے مطابق 2026 تک پاکستان میں سرمایہ کاری میں 37 فیصد اضافہ متوقع ہے اور 16 سے زائد شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔