LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کا معاملہ قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت حسین افغانستان پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا اہم مرکز بن چکا ہے: واشنگٹن پوسٹ یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں میں جھڑپوں سے 76 ہزار افراد بے گھر روسی حملوں میں شدت، رواں سال انتہائی مشکل موسم سرما کا سامنا ہو سکتا ہے: یوکرینی حکام ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر 20 ستمبر کا لانگ مارچ ملکی سیاست کا رخ بدل دے گا: حافظ نعیم الرحمٰن ایران کے ساتھ جنگ مڈٹرم انتخابات کے بعد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ عراق کا ایران کے ساتھ 3 سرحدی گزرگاہوں پر آمدورفت بحال کرنے کا اعلان سعودی آئل پائپ لائن پر ڈرون حملہ، عراقی فورسز نے لانچنگ سائٹ کا سراغ لگا لیا وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال 28 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: سلمان اکرم راجہ ہرنائی میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، 5 کان کن زندہ نکال لیے پٹرولیم لیوی کیخلاف جدوجہد سے حکومت ریلیف دینے پر مجبور ہوئی: حافظ نعیم وزیراعظم کا عوام کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کا اعلان پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف: حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات منگل تک موخر

مرغی کا سوپ پینے سے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

Web Desk

28 December 2025

مرغی کا سوپ طویل عرصے سے ایک آرام دہ اور غذائیت سے بھرپور غذا کے طور پر جانا جاتا ہے، خاص طور پر بیماری، سردی یا کمزوری کی حالت میں۔ تاہم ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ اگر ایک ماہ تک باقاعدگی سے ہر رات مرغی کا سوپ پیا جائے تو اس کے صحت پر نمایاں مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، بالخصوص اگر سوپ گھر میں تازہ اجزا سے تیار کیا گیا ہو۔

ماہرین کے مطابق مرغی کا سوپ جسم کو نہ صرف فوری توانائی اور سکون فراہم کرتا ہے بلکہ یہ قوتِ مدافعت کو مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس میں موجود وٹامنز، زنک اور اینٹی آکسیڈنٹس جسم میں سوزش کم کرتے ہیں اور نزلہ، زکام جیسی علامات سے بچاؤ میں کردار ادا کرتے ہیں۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ مرغی کے سوپ میں شامل جیلیٹن اور امینو ایسڈز نظامِ ہاضمہ کے لیے مفید ہوتے ہیں، جو آنتوں کی اندرونی سطح کو تقویت دیتے اور ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ سوپ میں موجود ٹرپٹوپھن نیند کے ہارمون میلاٹونن کی پیداوار میں مدد دیتا ہے، جس سے نیند کا معیار بہتر ہو سکتا ہے۔

اگر مرغی کا سوپ ہڈیوں کے ساتھ تیار کیا جائے تو اس میں شامل کولیجن جوڑوں کو مضبوط بناتا ہے اور جوڑوں کے درد میں کمی لا سکتا ہے۔ ماہرین یہ بھی بتاتے ہیں کہ چونکہ سوپ ایک مائع غذا ہے، اس لیے یہ جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد دیتا ہے، جو جلد، گردوں اور مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

وزن کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ مرغی کا سوپ کم کیلوریز پر مشتمل ہوتا ہے اور متوازن غذا کے ساتھ استعمال کیا جائے تو بھوک پر قابو پانے اور وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ایک پیالی مرغی کے سوپ میں عموماً 100 سے 150 کیلوریز ہوتی ہیں، جو اس کے اجزا اور تیاری کے طریقے پر منحصر ہے۔

ماہرین کے مطابق مرغی کا سوپ ہر موسم میں فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے، سردیوں میں یہ جسم کو حرارت فراہم کرتا ہے جبکہ گرمیوں میں ہلکی اور آسانی سے ہضم ہونے والی غذا کے طور پر تازگی کا احساس دیتا ہے۔