LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف فرد جرم ٹل گئی معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب 9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان نائجیریا میں فوجی طیارہ دریا کے قریب گر کر تباہ، تمام 32 افراد جاں بحق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے امریکی رہنما رچرڈ گرنیل کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ: “انہیں فوری رہا کیا جائے ریاض ایئرپورٹ اور آرامکو ریفائنری پر حملوں کا حوثی دعویٰ، سعودی اتحاد کی بحیرہ احمر پر جوابی کارروائی امریکا میں پاکستانی نژاد تحرک کی حمایت: پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد امریکا کی غیر ملکی مالیاتی اداروں کو ایران سے لین دین پر پابندیوں کی دھمکی امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری نیویارک میں خسرے کی وبا کے باعث ایمرجنسی نافذ پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کر رہی، ریاست یرغمال بنانے نہیں دیں گے: اختیار ولی سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی

شوگر ملوں کی مانیٹرنگ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے چھ ایف بی آر اہلکار معطل

Web Desk

28 December 2025

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شوگر ملوں کی مانیٹرنگ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر 6 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کو شوگر کی پیداوار کی مؤثر، شفاف اور بلا تعطل نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ تاہم ان کی غیر حاضری کا انکشاف لارج ٹیکس آفس (ایل ٹی او) لاہور کی جانب سے کی جانے والی معمول کی مانیٹرنگ کے دوران ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایل ٹی او لاہور نے غفلت اور لاپروائی کی سنگینی کے پیش نظر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی، جس پر فوری طور پر معطلی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ادارہ اپنی تمام فیلڈ فارمیشنز میں نظم و ضبط، دیانتداری اور پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ فرائض میں غفلت، بدانتظامی یا تفویض کردہ ذمہ داریوں کی عدم تعمیل پر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔