LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ماہ نور صفدر کی نکاح کی تقریب، شہباز شریف سمیت اہم شخصیات جاتی امرا پہنچ گئیں پرائیویٹ حج سکیم: 7600 عازمین کی بکنگ مکمل ہو چکی: ترجمان مذہبی امور نئے صوبوں کے قیام کیلئے پورے ملک میں ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ 2026 پر خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم 20 ستمبر کو ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے: حافظ نعیم الرحمان نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، حکومت خود ریفرنڈم نہیں کرا سکتی:رانا ثناء اللہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ عمومی کا اجلاس 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں طلب کر لیا روس میں بین الاقوامی یوتھ فیسٹیول کا آغاز، 250 پاکستانی نوجوان شریک پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی: وزیراعظم افتخار گیلانی کا اہم اعلان انصاف کی بروقت فراہمی ناگزیر، تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں: چیف جسٹس تھائی لینڈ میں پاکستان کے 61ویں یوم دفاع و شہداء کی پروقار تقریب امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان ناروے کے بادشاہ کی آخری رسومات کے دو دن بعد شہزادی بھی چل بسیں 9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے: اسماعیل بقائی

وبائی امراض کی روک تھام کاعالمی دن آج منایا جا رہا ہے

Web Desk

28 December 2025

دنیا بھر میں آج وبائی امراض کی روک تھام کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد مستقبل میں ممکنہ وباؤں سے بچاؤ کے لیے تیاری، آگاہی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اس عالمی دن کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ وبائی امراض سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے صحت کے نظام کو مضبوط بنایا جائے، تحقیق، تشخیص اور نگرانی کے عمل کو بہتر کیا جائے اور ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں دنیا کو کووڈ 19، انفلوئنزا، کانگو وائرس سمیت کئی وبائی امراض کا سامنا کرنا پڑا، جنہوں نے عالمی سطح پر صحت کے نظام کو شدید دباؤ میں مبتلا کر دیا۔ وبائی امراض زیادہ تر پسماندہ اور ترقی پذیر ممالک میں زیادہ مہلک ثابت ہوتے ہیں جہاں صحت، صفائی اور غذائی سہولیات پہلے ہی ناکافی ہوتی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت اور دیگر ادارے اس دن کے ذریعے حکومتوں، اداروں اور عوام کو خبردار کرتے ہیں کہ بروقت اقدامات، ویکسینیشن، مؤثر نگرانی اور عالمی تعاون ہی وبائی امراض سے بچاؤ کا واحد مؤثر راستہ ہے۔