کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے مفت آنکھوں کے علاج کے کیمپس پاکستان میں کامیابی سے مکمل
Web Desk
23 December 2025
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے نور سعودی رضاکارانہ پروگرام 2025 کے تحت پاکستان بھر میں 20 جامع مفت آنکھوں کے علاج کے کیمپس کامیابی سے مکمل کیے۔ یہ مہم البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن اور ابراہیم آئی ہسپتال، کراچی کے تعاون سے چلائی گئی، جس کا مقصد کمزور اور محروم طبقات کو معیاری آنکھوں کی طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔
مہم کے دوران مجموعی طور پر 79,161 افراد کے طبی معائنے کیے گئے اور 8,085 کامیاب آنکھوں کے آپریشنز انجام دیے گئے۔ 20,096 مفت عینکیں فراہم کی گئیں اور ادویات بھی مریضوں کو موقع پر دی گئیں۔ کیمپس سندھ، بلوچستان، پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کے شہری و دیہی علاقوں میں لگائے گئے، جہاں آنکھوں کے علاج کی سہولیات محدود ہیں۔
یہ پروگرام مملکتِ سعودی عرب کے عالمی صحت کے فروغ اور قابلِ انسداد اندھے پن کے خاتمے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور ہزاروں افراد کی زندگی میں روشنی واپس لانے میں مددگار ثابت ہوا۔
متعلقہ عنوانات
غریب گھرانوں کے نوجوانوں میں کھانے کی بیماریاں زیادہ عام ہونے کا انکشاف!
13 September 2026
صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
13 September 2026
بہت گرم چائے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
13 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
12 September 2026
ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
12 September 2026
روزانہ ایک انڈے کا استعمال وزن بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
12 September 2026
بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
11 September 2026
ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 تا 27 ستمبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا اعلان
11 September 2026