LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل

اجوائن کے کرشمے بے شمار

Web Desk

5 November 2025

جڑی بوٹیوں کی افادیت زمانہ قدیم سے مسلمہ ہے۔ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں لوگوں کی کثیر تعداد میں مختلف جڑی بوٹیوں اور گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے عام بیماریوں کا علاج فروغ پا رہا ہے۔یقینا قدرتی جڑی بوٹیوں کے استعمال سے لوگوں کی صحت پر جو بہتر دیرپا اثرات مرتب ہو رہے ہیں اس سے اسے بے پناہ مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔جرمنی میں خواتین کمسن بچوں کو ادویات نہیں دیتی ہیں بلکہ انہیں سونف کا پانی پلایا جاتا ہے۔
ان کا خیال ہے سونف کا پانی اُبال کر اگر بچے کو پلایا جائے تو یہ پیٹ کی کئی تکالیف سے نجات دلاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں۔اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ہر نعمت میں کوئی نہ کوئی افادیت پوشیدہ ہے۔ایسی ہی ایک اجوائن ہے جس میں اللہ نے کئی خاصیتیں پوشیدہ رکھی ہیں۔یہ سردی سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ کئی امراض میں مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔

اجوائن سیاہی مائل ایک ایسا بھورا بیج ہے جس کی تاثیر گرم و خشک ہے۔اجوائن کی دو مشہور اقسام ہیں۔
اجوائن دیسی (اجوائن خراسانی)
دیسی اجوائن دھنیے کے پتوں سے مشابہت رکھتی ہے۔اس کا ذائقہ تلخ ہوتا ہے۔اس کا پودا Soya کے پودے کی طرح ہوتا ہے۔اس کا پھول سفید رنگ کا ہوتا ہے پھولوں کے بعد اس پر چھوٹے چھوٹے بیج لگتے ہیں جو دیسی اجوائن کے دانے کہلاتے ہیں۔
اجوائن کے یہ دانے مختلف پکوان میں استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف امراض کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔یہ جگر کی سختی دور کرتی ہے۔یہ جسم کے زہریلے مادوں کو تحلیل کرتی ہے‘ دل کو طاقت فراہم کرنے کے علاوہ اجوائن اعصابی درد کے لئے بہت مفید ہے۔اس کا عرق معدے اور جگر کے کئی امراض میں اکسیر کا کام کرتا ہے۔گلے کے امراض خاص طور پر ٹانسلز کے لئے اجوائن مفید ہے۔
2 چمچ دیسی اجوائن کو ایک گلاس پانی میں اچھی طرح جوش دیں پھر اس نیم گرم پانی سے صبح و شام غرارے کریں۔پہلے دن سے ہی فائدہ محسوس ہو گا۔
ٹانسلز یا گلے کے امراض میں ترش اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کرنا چاہئے اور اس علاج کو 15 سے 20 دن تک جاری رکھنا چاہئے۔گلے کے ہر مرض میں افاقہ ہو گا۔زکام کی صورت میں اجوائن کو گرم کر کے ململ کے کپڑے میں پوٹلی بنا کر سونگھنے سے چھینکیں آتی ہیں جس سے زکام کا زور ٹوٹ جاتا ہے۔
گھریلو خواتین سردیوں کی آمد پر اجوائن سے مختلف پکوان بھی تیار کرتی ہیں چونکہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور اس کو سردی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔اس لئے سردیوں کی آمد پر گھر کی بڑی بوڑھیاں اجوائن سے بنی اشیاء تیار کرتی ہیں اور خاص طور پر بچوں کو اسے کھلایا جاتا ہے اور بڑے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔