LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
زمینی کارروائی کی تو ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا: پاسداران انقلاب ترکیہ نے ایران جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات ہی واحد حل قرار دیدیا جنوبی مغربی کنارے کے شہرالخلیل میں فائرنگ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3زخمی ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے دوہرا معیار ختم کرنے کا مطالبہ مظاہرین اپنے مؤقف پر قائم رہیں، احتساب کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹیں: باقر قالیباف امریکی صدر کی ایران کیخلاف ایک اور بڑے آپریشن کی دھمکی آر فور ممالک کا اجلاس، سعودیہ کیساتھ اظہار یکجہتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ این سی سی آئی اے کے نوٹس پر جاوید ہاشمی کا ردعمل: اپنے لفظوں پر قائم ہوں، گرفتاری سے نہیں ڈرتا وزیراعلیٰ بلوچستان نے چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کا یونان کا سرکاری دورہ مکمل امارات میں پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ کا اجرا، کم از کم فیس 145 درہم مقرر اسحاق ڈار سمیت آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ کی ترک صدر اردوان سے ملاقات روس اور یوکرین کے درمیان 540 جنگی قیدیوں کا تبادلہ، 270 روسی فوجی ماسکو پہنچ گئے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آئین اور قانون کے مطابق لگائی گئی: گورنر سندھ ماسکو میں ڈرون حملوں کا خطرہ، فضائی آپریشن کئی بار متاثر ہونے کے بعد دوبارہ بحال

امارات میں پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ کا اجرا، کم از کم فیس 145 درہم مقرر

Web Desk

23 October 2026

متحدہ عرب امارات (UAE) میں مقیم 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے ای پاسپورٹ (e-Passport) کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابوظہبی میں واقع پاکستانی سفارتخانے اور دبئی میں قونصل خانے نے جمعہ 23 اکتوبر 2026ء سے پاسپورٹ کی تمام نئی درخواستوں پر ای پاسپورٹ کی پروسیسنگ شروع کر دی ہے۔

پاکستانی مشنز کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق پہلے سے موجود مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ (MRP) اپنی میعاد ختم ہونے تک قابلِ استعمال رہیں گے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاسپورٹ کی تجدید کے لیے درخواست صرف اس وقت جمع کروائیں جب اس کی میعاد میں 6 ماہ یا اس سے کم کا عرصہ باقی رہ جائے۔ ای پاسپورٹ کی نئی شرط کے تحت درخواست گزار کے نام میں پہلا اور آخری نام (First & Last Name) ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

فیسوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت عام طریقہ کار میں 36 صفحات کے 5 سالہ ای پاسپورٹ کی فیس 145 درہم اور 10 سالہ پاسپورٹ کی فیس 215 درہم مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 72 صفحات والے 5 سالہ پاسپورٹ کے لیے 260 درہم اور 10 سالہ مدت کے لیے 390 درہم فیس ہوگی، جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ اور گمشدہ پاسپورٹ کے اجرائ پر اضافی چارجز لاگو ہوں گے۔