ملک بھرمیں جعلی ادویات کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے، وزیرصحت مصطفٰی کمال
Web Desk
16 October 2026
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر سے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے مکمل خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے، جس کے تحت مقامی و ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنیوں کے لیے اپنی ادویات پر “ٹو ڈی بار کوڈ” (2D Barcode) سیریل نمبر درج کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں جعلی ادویات کے خاتمے سے متعلق ٹو ڈی بار کوڈ ٹرائل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ 9 اکتوبر 2026ء کے بعد تیار یا درآمد ہونے والی ہر دوا پر ٹو ڈی بار کوڈ کی تنصیب قانونی طور پر فرض ہوگی۔ یہ نیا سیکیورٹی نظام پولٹری اور ویٹرنری (جانوروں کی) ادویات پر بھی یکساں لاگو ہوگا۔ وزارتِ صحت ڈریپ (DRAP) کے ذریعے گزشتہ ڈیڑھ سال سے اس اہم نظام پر کام کر رہی تھی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی تربیت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ اس سسٹمز کے ساتھ ایک خصوصی موبائل ایپ متعارف کرائی گئی ہے، جس کے ذریعے عام شہری، میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز اپنے فون سے کسی بھی دوا کا کیو آر/بار کوڈ اسکین کر کے اس کے اصلی یا نقلی ہونے کی فوری تصدیق کر سکیں گے۔ اس ایپ کی مدد سے دوا کی اصل قیمت اور اس کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ (Expiry Date) بھی معلوم کی جا سکے گی۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی وزیر صحت کی زیر صدارت جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے 2 بار کوڈ کے ٹرائل کا جائزہ
15 October 2026
لیاری جنرل اسپتال میں خواتین کے علاج میں جدید روبوٹک سرجری کی سہولت
15 October 2026
بلوچستان کے تمام 23 ماحولیاتی پولیو نمونوں کے نتائج منفی آ گئے
15 October 2026
نہار منہ انجیر کھانے کے ممکنہ فوائد، وزن اور ہاضمے کے لیے کیسے مددگار ہے؟
14 October 2026
آسٹریلیا میں چمگادڑوں کے حملوں میں اضافہ، جان لیوا وائرس کا خدشہ
14 October 2026
صرف 25 منٹ بیٹھنا بھی دل کے لیے خطرناک؟ تحقیق نے خبردار کردیا
14 October 2026
ساہیوال میں 100 بیڈ کے جدید کینسر ہسپتال کی تعمیر کا فیصلہ
13 October 2026
پمز ہسپتال میں بریسٹ کینسر آگاہی تقریب: پاکستان کی نوجوان خواتین میں مرض کا تیزی سے پھیلاؤ تشویشناک ہے، امریکی ناظم الامور
13 October 2026