لیاری جنرل اسپتال میں خواتین کے علاج میں جدید روبوٹک سرجری کی سہولت
Web Desk
15 October 2026
سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال نے خواتین کے علاج میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 100 سے زائد گائنی روبوٹک سرجریز کامیابی سے مکمل کر لی ہیں۔ اس کامیابی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں سیکریٹری صحت سندھ طاہر حسین سانگی، رکن قومی اسمبلی یوسف بلوچ، نادر نبیل گبول اور طبی ماہرین نے شرکت کی۔ سیکریٹری صحت نے بتایا کہ روبوٹک سرجری حکومتِ سندھ کی جدید ہیلتھ پالیسی کا حصہ ہے، جس کا دائرہ کار جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (JPMC) اور دیگر اداروں تک پھیلایا جا رہا ہے۔ تقریب میں بتایا گیا کہ روبوٹک سرجری روایتی طریقوں کے مقابلے میں 63 فیصد سستی ثابت ہو رہی ہے اور اس کے نتائج انتہائی موثر ہیں۔ نادر نبیل گبول نے اس موقع پر بتایا کہ سندھ حکومت نے صحت کے شعبے کے لیے جی ڈی پی کا 11 فیصد (تقریباً 400 ارب روپے) مختص کیا ہے تاکہ عوام کو جدید ترین مفت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی وزیر صحت کی زیر صدارت جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے 2 بار کوڈ کے ٹرائل کا جائزہ
15 October 2026
بلوچستان کے تمام 23 ماحولیاتی پولیو نمونوں کے نتائج منفی آ گئے
15 October 2026
نہار منہ انجیر کھانے کے ممکنہ فوائد، وزن اور ہاضمے کے لیے کیسے مددگار ہے؟
14 October 2026
آسٹریلیا میں چمگادڑوں کے حملوں میں اضافہ، جان لیوا وائرس کا خدشہ
14 October 2026
صرف 25 منٹ بیٹھنا بھی دل کے لیے خطرناک؟ تحقیق نے خبردار کردیا
14 October 2026
ساہیوال میں 100 بیڈ کے جدید کینسر ہسپتال کی تعمیر کا فیصلہ
13 October 2026
پمز ہسپتال میں بریسٹ کینسر آگاہی تقریب: پاکستان کی نوجوان خواتین میں مرض کا تیزی سے پھیلاؤ تشویشناک ہے، امریکی ناظم الامور
13 October 2026
راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی، صرف 54 مریض رپورٹ
12 October 2026