قومی پولیو مہم جاری، ابتدائی تین روز میں 3 کروڑ 78 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل
Web Desk
18 December 2025
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق سال 2025 کی آخری اور پانچویں قومی پولیو مہم چوتھے روز بھی کامیابی سے جاری ہے۔ ابتدائی تین روز کے دوران ملک بھر میں 3 کروڑ 78 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
نیشنل ای او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 8 لاکھ، سندھ میں 74 لاکھ 18 ہزار، خیبر پختونخوا میں 61 لاکھ 5 ہزار سے زائد اور بلوچستان میں 21 لاکھ 27 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں۔
اسی طرح اسلام آباد میں 4 لاکھ 17 ہزار سے زائد، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 56 ہزار سے زائد جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 6 لاکھ 89 ہزار سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن مکمل کی جا چکی ہے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق قومی انسدادِ پولیو مہم ملک بھر میں 15 سے 21 دسمبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔
نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ پولیو ٹیموں کو خوش آمدید کہیں اور اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو بچوں کو زندگی بھر کی معذوری کا شکار بنا سکتا ہے، جبکہ والدین اور کمیونٹی کی بھرپور شراکت کے بغیر قومی پولیو مہم کی کامیابی ممکن نہیں۔
نیشنل ای او سی کے مطابق یہ پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے، تاکہ خطے سے پولیو کے مکمل خاتمے کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026
نجی میڈیکل کالجز کو سرکاری اداروں سے زیادہ نشستیں دینے کا تاثر درست نہیں: پی ایم ڈی سی
30 September 2026
ریبیز سے ہر سال 50 ہزار سے زائد اموات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
30 September 2026