LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی استحکام بڑی کامیابی؛ سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم وزیراعظم کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا ملک کی معاشی ترقی کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت، احسن اقبال

ملک میں 10 اکتوبر کے بعد ٹو ڈی بار کوڈ کے بغیر ادویات کی تیاری ممنوع قرار دیدی گئی

Web Desk

10 October 2026

ڈریپ (ڈریپ – ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان) نے ملک بھر میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 10 اکتوبر کے بعد سے “ٹو ڈی بار کوڈ” (2D Barcode) کے بغیر تمام اقسام کی ادویات کی مقامی تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس قانون کے تحت تمام مقامی اور ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنیاں اپنی مصنوعات پر ٹو ڈی بار کوڈ سیریل نمبر درج کرنے کی پابند ہوں گی، جبکہ ملک میں درآمد کی جانے والی ادویات پر بھی ٹو ڈی بار کوڈ کے بغیر سیلز کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈریپ حکام کے مطابق انجیکشنز، سیرپ، کیپسول، اور ٹیبلٹس سمیت ڈبے میں پیک ہر دوا پر ٹو ڈی بار کوڈ اور منفرد سیریل نمبر درج کرنا لازمی ہو گا۔ اس ٹیکنالوجی کے انضمام کے بعد فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عام صارفین بھی ایک خاص موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے اسکین کر کے دوا کے اصل یا نقل ہونے، اس کی مقررہ قیمت، تاریخِ تیاری اور معیاد کی تفصیلات آن لائن دیکھ سکیں گے۔ ڈریپ نے اس نئے ریگولیٹری فریم ورک پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے تمام دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوں، صوبائی ڈرگ انسپکٹرز اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی جامع تربیت بھی مکمل کر لی ہے۔